وفاقی کابینہ اجلاس، وزیر اعظم کی شعر سنانے کی خواہش سیکریٹری خزانہ نے پوری کردی

وفاقی کابینہ اجلاس، وزیر اعظم کی شعر سنانے کی خواہش سیکریٹری خزانہ نے پوری ...
وفاقی کابینہ اجلاس، وزیر اعظم کی شعر سنانے کی خواہش سیکریٹری خزانہ نے پوری کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نےوفاقی سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود سے شعر سنانے کی فرمائش کر دی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف نے سنجیدہ ایجنڈا نمٹانے کے ساتھ ماحول خوشگوار بنا نے کی خواہش ظاہرکی اور وفاقی سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعو د کو مخاطب کرکے شعر سنانے کی فرمائش کردی۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں4روپے 50پیسے تک کمی کا امکان

روزنامہ جنگ کے مطابق وزیراعظم کی خواہش پر  ڈاکٹر وقار مسعود نے غالب کی پوری غزل سنا ڈالی جس کا شعر ہے’ اپنی گلی میں مجھ کو نہ کر، دفن بعد قتل میرے پتے سے کیوں خلق کو تیرا گھر ملے‘ شعرو ادب سے شغف پورا ہوا تو وزیراعظم نے سرکاری ملازمین کے لیے ہاﺅسنگ سکیم پر کمیٹی قائم کر دی تو چوہدری نثار نے باور کرایاکہ ہاﺅسنگ سکیموں کے معاملات پر زیادہ احتیا ط کی ضرورت ہے کیوں کہ یہ سکیمیں سکینڈلز کا باعث بنتی ہیں۔

اخبار کے مطابق وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے بریفننگ میں بتایاکہ سی پیک کے 45 ارب ڈالرز منصوبوں میں سے 35 ارب ڈالرز کے منصوبوں پرکام شروع ہوچکا ہے۔وزیر اعظم نے سی پیک پر عمل درآمد کی نگرانی کے لیے کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کی تو وزیر خزانہ اسحق ڈار اور وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے دبے الفاظ میں تحفظات ظاہر کیے ا ورکہااس کی خاطر خواہ ضرورت نہیں کیونکہ وزیراعظم خودمتعدد منصو بو ں کی نگرانی کررہے ہیں تاہم وزیر اعظم نے آئندہ کابینہ اجلاس میں نگران کمیٹی کے قیام کے لیے تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

مزید :

اسلام آباد -