پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر عائشہ ممتاز کے ساتھ گوالوں کی بدتمیزی، 2 گرفتار

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر عائشہ ممتاز کے ساتھ گوالوں کی بدتمیزی، 2 گرفتار
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر عائشہ ممتاز کے ساتھ گوالوں کی بدتمیزی، 2 گرفتار

  


لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر عائشہ ممتاز کے ساتھ گوالوں نے  بدتمیزی کی جس پر چوہنگ پولیس نے دو گوالوںکو اپنی حراست میں لے لیا۔

بتایاگیا ہے کہ عائشہ ممتازنے عدالت شاہ دربار کے قریب دودھ کی چیکنگ کے لئے ملتان روڈ پر ناکہ لگارکھا تھا۔ عائشہ ممتاز نے دودھ لے کر جانے والے گوالوں کو جیسے ہی روکا تو وہ سیخ پاہوگئے اور انہوں نے عائشہ ممتاز کے ساتھ بدتمیزی کرنا شروع کردی۔

واقعہ کا علم ہونے پر چوہنگ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور عائشہ ممتاز کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے گوالوں کو پکڑ کر تھانے لے گئی۔

مزید : لاہور


loading...