تحریک انصاف کے بانی ارکان کا ”فاﺅ نڈرز گروپ “ کا اعلان

تحریک انصاف کے بانی ارکان کا ”فاﺅ نڈرز گروپ “ کا اعلان
تحریک انصاف کے بانی ارکان کا ”فاﺅ نڈرز گروپ “ کا اعلان

  


اسلام آباد (آئی این پی) تحریک انصاف کے بانی اراکین و عہدیداران نے پی ٹی آئی فاﺅنڈرز گروپ کے قیام کا اعلان کر دیا ۔ تحریک انصاف فاﺅنڈرز گروپ میں چاروں صوبوں اور وفاقی دارالحکومت کے اکبر شیر بابر، سعید اللہ نیازی ، نوید خان، جاوید انتظار ، حسن شاہ، خواجہ امتیاز ایڈووکیٹ ، محمود خان، یاسر نسیم ، جاوید اقبال مسعود شامل ہیں۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں4روپے 50پیسے تک کمی کا امکان

یہ فیصلہ تحریک انصاف بلوچستان کے بانی صدر، مرکزی نائب صدر و سیکرٹری نشرو اشاعت اکبر شیر بابر کی رہائشگاہ پر اجلاس میں کیا گیا ۔ تحریک انصاف فاﺅنڈرز گروپ نے مشترکہ اعلامیے میں کہا کہ فاﺅنڈرز گروپ کے قیام کا مقصد پی ٹی آئی کا آئین بحال کرنا ہے ، پی ٹی آئی میں موجود آمریت کے بت کو توڑنا ہے جبکہ عمران خان کے غیر جمہوری طرز سیاست کا احتساب کرنا ہے۔

مزید : اسلام آباد


loading...