بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف شخصیات کی مصروفیات، گھروں کی اندرونی تصاویر سامنے آگئیں

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف شخصیات کی مصروفیات، گھروں کی اندرونی تصاویر ...
بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف شخصیات کی مصروفیات، گھروں کی اندرونی تصاویر سامنے آگئیں

  

بمیئی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بالی ووڈ اداکار فلمی سکرین پر بہت بنے سنورے اور سنجیدہ نظر آتے ہیں جس سے یہ لگتا ہے کہ یہ لوگ اپنے گھروں کے اندر بھی اسی طرح کی الگ تھلگ زندگی گزارتے ہوںگے مگر حقیقت میں ایسا نہیں ہے ، البتہ ان کے گھراور ان میں موجود اشیاء نہایت عالیشان ہیں۔فلمی دنیا میں یہ لوگ کہانی اور کردار کے مطابق ڈھل جاتے ہیں مگر اصل دنیا میں ان فنکاروں کا اپنا ہی لائف سٹائل ہے ۔معروف فنکاروں کی تصاویر اور مختصر تفصیلات بھارتی اخبار انڈیا ٹائمز سامنے لے آیا ہے جو روزنامہ پاکستان کے قارئین کیلئے پیش خدمت ہیں۔

اس تصویر میں ہم بالی ووڈ سٹار اکشے کمار کو اپنی بیوی ٹوینکل کھنا کیساتھ گھر کے صحن میں کھڑے دیکھا جا سکتا ہے جو بے حد خوش دکھائی دے رہے ہیں ۔ دونوں میک اپ کے بغیر نظر آرہے ہیں اور گھر میں پہنے جانے والے سادہ اور آرام دہ کپڑوں میں ملبوس ہیں ۔

اس تصویر میں دونوں میاں بیوی اپنے ڈرائنگ روم میں بیٹھے خوش گپیوں میں مصروف ہیں جبکہ انکی بیٹی گھر کے مرکزی ہال میں کھیل کودر ہی ہے ۔

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے گھر کو بھی دیکھا جا سکتا ہے جہاں انکی بیوی گوری خان ایک فوٹو شوٹ میں مصروف ہیں ۔

اس تصویر میں شرادھا کپور بمبئی میں واقع اپنے بنگلے میں موجود ہیں ۔ ان کا بنگلہ پینٹنگز اور نادر ڈیزائن کے نوادرات سے مزین اور ساحل سمندر کے بالکل قریب ہے جہاں انہیں بیٹھ کر آرام کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ ہیں بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ جو پرسکون ماحول میں اپنے گھر کے اندر بیٹھی حقیقی زندگی کا مزہ لے رہی ہیں ۔ عالیہ بھٹ کا گھر بھی خوبصورت انٹیریر کاشاہکار ہے ۔

اداکار ارجن کپور بمبئی میں واقع اپنے گھر میں بچوںکی طرح لیٹے سیلیفیاں لینے میں مصروف ہیں ۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ارجن کپور کے سامنے کتابیں بکھری پڑی ہٰیں ۔

سلمان خان ٹی وی سکرین پر جتنے بھی دبنگ نظر آئیں مگر گھر میں وہ بلکل سادگی پسند نظر آتے ہیں ،اس تصویر میں کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے اداکار سلمان خان اپنی فیملی کے درمیان موجود ہیں ۔ انکے ساتھ سلمان خان کے والد سلیم خان ، سوشیلا چراک ، ارپیتا خان اور الویرا خان موجود ہیں ۔

مادھوری دکشیت بمبئی میں اپنے گھر میں موجود ہیں اورخاوندڈاکٹر سری رام نینی کیساتھ کھڑی تصویر بنوا رہی ہیں ۔

اور یہ ہیں بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان جو اپنی ورسٹیلٹی اور نت نئے کرداروں کے حوالے سے دنیا بھر میں بے حد مقبول ہیں ۔ اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے گھر میں بیٹھے کتاب بینی کر رہے ہیں ۔ عموماُُ وہ فلموں میں سنجیدہ کردار کرتے دکھائی دیتے ہیں مگر حقیقی زندگی میں بہت ہنستے مسکراتے اور زندہ دل انسان ہیں ۔

دنیا کو فلمی سکرین پر نظر آنے والے خوبصورت اداکار ہرتیک روشن اپنے گھر میں بنائے گئی منی سینما روم میں بیٹھتے انگلش فلمیں دیکھ رہے ہیں ۔ 

بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن اپنے بنگلے میں بیٹھ کر اخبار پڑھ رہے ہیں ۔

فلمی دنیا میں بہت جلد لاکھوں  فینز کے دلوں میں گھر کرنے والے ٹیلنٹیڈاداکارہ سوناکشی سہنا اپنے گھر کے ایک کمرے میں والد شتروگن کے ساتھ خوشگوار موڈ میں بیٹھی انکے مفلر کو پکڑ کر والد سے محبت کا اظہار کر رہی ہیں۔

یہ ہیں بالی ووڈ نواب سیف علی خان جو اپنے گھر میں کھڑے تصاویر بنوا رہے ہیں ، انکے عقب میں مختلف تصاویر آویزاں ہیں جو انکے خاندان کے افراد کی ہیں ۔

مزید : تفریح