کم کھانے کا مشورہ، پرینیتی چوپڑا کو سوشل میڈیا پر بھاری پڑ گیا
ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈاداکارہ پرینیتی چوپڑا نے باقی اداکاراﺅں کی طرح دلکش نظر آنے کیلئے اپنا کافی وزن کم کر لیا ہے اور اب انہیں بالی ووڈ میں کسی فیشن آئیکون سے کم نہیں سمجھا جاتا۔ تاہم پرینیتی چوپڑا کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں پرینیتی نے اپنے دوست کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’کم کھاﺅ پلیز پتلے پوجاﺅ۔ پرینیتی کا یہ مذاق ٹوئٹر پر موجود صارفین کو پسند نہیں آیا ایک صارف کا کہنا تھا میرے دل میں پرینیتی کے لیے احترام بلکل ختم ہوچکا ہے ۔ ان کا پرینیتی کو مشورہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ انہیں کسی نفسیاتی ڈاکٹر کو دکھانا چاہیے۔ ایک اور صارف کے مطابق پرینیتی کو ہندوستان میں خواتین کی جانب غلط سوچ تبدیل کرنے کا ذریعہ مانا گیا تھا تاہم اب وہ جعلی لگنے لگی ہیں۔