موٹروے پر مسلسل دوسری لین استعمال کرنیوالی گاڑیوں کیخلاف کارروائی شروع

موٹروے پر مسلسل دوسری لین استعمال کرنیوالی گاڑیوں کیخلاف کارروائی شروع
موٹروے پر مسلسل دوسری لین استعمال کرنیوالی گاڑیوں کیخلاف کارروائی شروع

  

لاہور (ویب ڈیسک) مسلسل دوسری لین (فاسٹ لین) استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف لاہور بیٹ 12 مراکہ سے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مسلسل سیکنڈ لین کے استعمال سے نہ صرف روڈ یوزر ز کی حق تلفی ہوتی ہے بلکہ اس سے حادثات ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں کیونکہ چھوٹی گاڑیوں والے جلد بازی میں غلط سائیڈ سے اووٹیک کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار زونل ڈی جی مرزا فاران بیگ نے بیٹ 12 کے افسران کو لین کی خلاف ورزی  کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایات دیتے ہوئے کیا۔ قومی شاہراہ پر لین کی خلاف ورزی پر مکمل قابوپانے کیلئے موٹر وے پولیس کے افسران کو شاں ہیں۔

مزید : لاہور