یوم آزادی پر پاکستانی پرچم کا سٹال لگانے پر بچی کو پٹرول بم حملہ کر کے زندہ جلا دیا گیا

یوم آزادی پر پاکستانی پرچم کا سٹال لگانے پر بچی کو پٹرول بم حملہ کر کے زندہ ...
یوم آزادی پر پاکستانی پرچم کا سٹال لگانے پر بچی کو پٹرول بم حملہ کر کے زندہ جلا دیا گیا

  


لاڑکانہ(مانیٹرنگ ڈیسک)لاڑکانہ میں بربریت کی انتہا کردی گئی ،یوم آزادی پر پاکستانی پرچم کا سٹال لگانے پر معصوم بچی سمیعہ شیخ کو زندہ جلا کر شہید کردیاگیا۔ایک مقامی ویب سائٹ کے مطابق معصوم بچی کو شہید کرنے والے علیحدگی پسند تنظیم جئے سندھ متحدہ محاذ کے کارکن تھے۔

سندھی زبان میں شائع ہونے والے اخبار’روزنامہ کاوش‘ کے مطابق دہشت گردوں کے پٹرول بم حملے کی زد میں آکر معصوم لڑکی شدید زخمی ہوگئی تھی اور بعدازاں دم توڑ گئی۔اخبار کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے شہید بچی کے لواحقین کیلئے پانچ لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا تھا،جبکہ وزارت داخلہ نے پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب کی تھی۔اخبار کے مطابق دہشتگردی ایکٹ کے تحت 2ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید : لاڑکانہ


loading...