پاکستان تعمیراتی کمپنی کو 16کروڑ روپے ادا کرے ،آسٹریلوی عدالت کا حکم

پاکستان تعمیراتی کمپنی کو 16کروڑ روپے ادا کرے ،آسٹریلوی عدالت کا حکم
پاکستان تعمیراتی کمپنی کو 16کروڑ روپے ادا کرے ،آسٹریلوی عدالت کا حکم

  

کینبرا(نیوزڈیسک)کینبرا کی عدالت نے ہائی کمیشن کی عمارت کی تعمیر کی مد میں حکومت پاکستان کومزید 16 کروڑ 74 لاکھ48ہزار روپے ادا کرنے کا حکم سنادیا ہے۔حکومت پاکستان کو ڈینہام نامی کنسٹرکشن کمپنی کوادائیگی کا حکم دیا گیاجس نے ہائی کمیشن کی عمارت تعمیر کی تھی۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ٹربیون کے مطابق آسٹریلوی سپریم کورٹ میں ڈین ہام نامی کمپنی نے دعویٰ دائر کیا تھا کہ پاکستان پر اس کے ایک ملین ڈالرز واجب الادا ہیں جو کہ عمارت کی تعمیر میں تاخیر کی وجہ بننے پر اس پر واجب الادا ہیں۔

مزید : بین الاقوامی