مقابلے کا امتحان دینے والے پڑھے لکھے نوجوان کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ، دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا

مقابلے کا امتحان دینے والے پڑھے لکھے نوجوان کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ، دیرینہ ...
مقابلے کا امتحان دینے والے پڑھے لکھے نوجوان کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ، دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل پبلک سروس کمیشن ( ایف پی ایس سی ) انتظامیہ نے مقابلے کا امتحان دینے والوں کی زیادہ سے زیادہ عمر کی حد میں اضافے کا اعلان کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے امیدواروں کی بڑی خواہش پوری کردی اور مقابلے کا امتحان دینے والے نوجوانوں کی عمر میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق سی ایس ایس کے مقابلے کا امتحان دینے والے طلباءو طالبات کی عمر کی حد میں دو سال کا اضافہ کر دیا گیا ہے ۔نوٹیفکیشن کا اطلاق 2017 ءسے ہو گا جس کے بعد فریش امیدواروں کی عمر 21سے 30سال کر دی گئی ہے جبکہ سی ایس ایس کے مقابلے کے امتحانات کے قوانین میں رول 3(ii) کی مخصوص کیٹگریز کیلئے عمر کی حد 21 سے 32سال کر دی گئی ہے ۔

مزید : قومی