سعودی عرب میں پارٹی ،شراب پی کر نازیبا حرکات کرنے والے 50مردوخواتین گرفتار

سعودی عرب میں پارٹی ،شراب پی کر نازیبا حرکات کرنے والے 50مردوخواتین گرفتار
سعودی عرب میں پارٹی ،شراب پی کر نازیبا حرکات کرنے والے 50مردوخواتین گرفتار

  


ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں ایک ایسی پارٹی کا انعقادجس نے حکمرانوں کے ہوش اڑا دیئے،فوری طور پر چھاپہ مار کر درجنوں افراد کوگرفتار کرلیا۔ایمریٹس نے مقامی اخبار کے حوالے سے بتایا کہ مملکت کے جنوبی صوبہ جازان میں ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والے ایک گروپ نے ایک گھر میں ایسی پارٹی کا انتظام کیاجس میں شراب نوشی اور آزادانہ فحش حرکات کی کھلے عام اجازت تھی۔

ملازمت سے غائب غیر ملکی ملازمین کے ساتھ کیا سلوک کیا جائے گا،سعودی حکومت کے فیصلے کے بارے میں جاننے کیلئے یہاں کلک کریں

واقعہ کے بارے میں پولیس کو علم ہوا تو سکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور شراب نوشی اور نازیبا حرکات سے بھر پور اس کنسرٹ میں شریک 50مردوخواتین کو گرفتار کرلیا۔عربی روزنامہ العجل کے مطابق کنسرٹ انتطامیہ کے ساتھ ساتھ کنسرٹ میں شریک مہمانوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کے ترجمان نے اس حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ مہمان شراب پی کر نازیبا غل غپاڑہ کرنے میں مشغول تھے جس پر انہیں حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا جب کہ اس دوران بڑی مقدار میں شراب اور رقم کو بھی قبضہ میں لے لیا گیا۔ترجمان کے مطابق ابتدائی کارروائی کے بعد ملزموں کو ٹرائل کیلئے عدالت پیش کردیا گیا۔

مزید : عرب دنیا


loading...