سانحہ کوئٹہ ، برطانیہ میں شہداءکے ایصال ثواب ، خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریب

سانحہ کوئٹہ ، برطانیہ میں شہداءکے ایصال ثواب ، خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ...
سانحہ کوئٹہ ، برطانیہ میں شہداءکے ایصال ثواب ، خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریب

  


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ کوئٹہ کے شہداءکے ایصال ثواب کے دعاءاور اُنہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے آج چانسری لین’دی لاءسوسائٹی آڈیٹوریم ‘میں تقریب ہوگی جس کا اہتمام برطانیہ کے پاکستانی نژاد وکلاءنے کیا۔

جمعہ کی شام چھ بجے ہونیوالی اس تقریب میں ڈاکٹربابراعوان اور ڈاکٹرخالد رانجھا بھی شرکت کریں گے جبکہ پاکستان سے بذریعہ سکائپ جسٹس ریٹائرڈسعید الزمان صدیقی ، علی احمد کرد، ایس ایم ظفراور اسد منظور بٹ شریک ہوں گے ۔

رونامہ پاکستان کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق اس تقریب میں شرکت کیلئے نشستیں محدود ہیں اور اپنی شرکت یقینی بنانے کے لیے پہلے رابطہ کیا جاسکتاہے ۔

مزید : برطانیہ


loading...