یو ایس ایڈ کے سمال گرانٹ اینڈ ایمبیسڈر فنڈ پروگرام کی تقریب ، پنجاب میں 3نئے پراجیکٹس کیلئے گرانٹ کے معاہد ے پر دستخط

یو ایس ایڈ کے سمال گرانٹ اینڈ ایمبیسڈر فنڈ پروگرام کی تقریب ، پنجاب میں 3نئے ...
یو ایس ایڈ کے سمال گرانٹ اینڈ ایمبیسڈر فنڈ پروگرام کی تقریب ، پنجاب میں 3نئے پراجیکٹس کیلئے گرانٹ کے معاہد ے پر دستخط

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی ( یو ایس ایڈ ) کے سمال گرانٹ اینڈ ایمبیسڈرز فنڈ پروگرام کے تحت تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں پنجاب میں تین نئے پراجیکٹس کیلئے گرانٹس کے معاہدے پر دستخط کیے گئے ۔

علامیے کے مطابق امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی ( یو ایس ایڈ ) کے تعاون سے کام کرنے والے سمال گرانٹس اینڈ ایمبیسڈرز فنڈپروگرام کی کاوشوں کو اجاگر کرنے کیلئے لاہور میں ایک تقریب منعقد کی گئی ۔ اس پروگرام کے تحت نیشنل رورل سپورٹ پروگرام نے 2010 کے آغاز سے لے کر اب تک صوبہ پنجاب میں ستر لاکھ ڈالر کی 58گرانٹس فراہم کی ہیں ۔ اس تقریب میں تین نئے پراجیکٹس کے آغاز کے سلسلے میں گرانٹس کے معاہدے پر دستخط کیے گئے ۔

قائم مقام امریکی قونصل جنرل ڈیورا راہنسن نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی تعلیم ہو یا زچہ بچہ کی صحت کے لیے بنیادی سہولیات کی فراہم یا پیشہ وارانہ تربیت میں معاونت ،اس پروگرام کے ذریعے 3لاکھ ستر ہزار سے زائدافراد کی زندگیوں میں بہتری آئی ہے جن میں 1لاکھ 80ہزار کواتین شامل ہیں ۔

بہبود آبادی کی صوبائی وزیر بیگم زکیہ شاہ نواز نے بھی اس تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کای ، تقریب میں مختلف اداروں اور صوبائی حکومت کے نمائندوں سمیت سو سے زائد مہمانوں نے شرکت کی ۔

2010کے آغاز سے لے کر اب تک یو ایس ایڈ سمال گرانٹس اینڈ ایمبیسڈرز فنڈز رپروگرام پاکستان بھر میں 257پراجیکٹس کے ذریعے کل 33ملین امریکی ڈالر فراہم کر چکا ہے جن کی بدولت 17لاکھ افراد کی زندگیوں میں بہتری آئی ہے ۔

مزید : لاہور


loading...