ملک بھر میں جہاں دہشت گرد ہوں گےختم کیا جائے گا:آرمی چیف

ملک بھر میں جہاں دہشت گرد ہوں گےختم کیا جائے گا:آرمی چیف
ملک بھر میں جہاں دہشت گرد ہوں گےختم کیا جائے گا:آرمی چیف

  

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاک افغان بارڈر پر خیبرایجنسی کا دورہ کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے راجگل کے مشکل محاذ پر خدمات انجام دینے والے جوانوں کی صلاحیتوں کو سراہا۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے تمام ٹھکانے ختم کیے جائیں گے،ملک بھر میں جہاں دہشت گرد ہوں گے 'ختم کیا جائے گا۔

جنرل راحیل شریف نے دہشت گردوں کے خلاف لڑنے والوں کے بلند حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ راجگل میں آپریشن سے سرحدوں کے دونوں اطراف دہشت گردوں پر بہتر نظر رکھی جاسکے گی،ملک بھر میں دہشت گردوں کے سلیپر سیل ختم ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ آپریشن میں مصروف جوانوں کے حوصلے بلند ہیں، سرحد پر دہشتگردوں کی نقل و حرکت روکنے کیلئے پر عزم ہیں،دشمن کی نقل و حرکت کو روکنے کیلئے جوانوں کو چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں