کل سے شروع ہونیوالی قصاص تحریک سے حکمران بچ نہیں پائیں گے:ڈاکٹر طاہرالقادری

کل سے شروع ہونیوالی قصاص تحریک سے حکمران بچ نہیں پائیں گے:ڈاکٹر طاہرالقادری
کل سے شروع ہونیوالی قصاص تحریک سے حکمران بچ نہیں پائیں گے:ڈاکٹر طاہرالقادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان عوامی تحریک قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ کل سے شروع ہونیوالی تحریک سے حکمران بچ نہیں پائیں گے،یہ قصاص کی تحریک ہے قصاص وصول کرکے رہیں گے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان عوامی تحریک قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ کل سے شروع ہونیوالی تحریک سے حکمران بچ نہیں پائیں گے،یہ قصاص کی تحریک ہے قصاص وصول کرکے رہیں گے،انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں نادرا سے زبردستی شناختی کارڈ بنوائے گئے،زبردستی شناختی کارڈ بنوانے والے حکمرانوں کے اتحادی ہیں،اس معاملے پر بھی خط لکھا گیا لیکن حکومت نے جواب نہیں دیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ کل سے شروع ہونیوالی سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی قصاص تحریک سے حکمران بچ نہیں پائیں گے،نواز شریف خود کو سانحہ ماڈل ٹاﺅن سے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں،نواز شریف سے دہشتگردی ،ڈاکہ زنی کا حساب لیا جائے گا،ہم ظلم کی اندھیری رات کو ختم کرکے انقلاب لائیں گے۔

مزید :

لاہور -