عمران خان نے تحریک انصاف کے ناراض اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو منانے کے لیے کل بنی گالہ طلب کر لیا

عمران خان نے تحریک انصاف کے ناراض اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو منانے کے لیے ...
عمران خان نے تحریک انصاف کے ناراض اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو منانے کے لیے کل بنی گالہ طلب کر لیا

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے تحریک انصاف کے ناراض اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو منانے کے لیے کوششیں تیز کردیں ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے ناراض اراکین کو ٹیلی فون کر کے کل سہ پہر 4بجے بنی گالہ طلب کر لیا ہے جہاں ناراض اراکین کے تحفظات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔دوسری جانب ناراض اراکین کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں احتساب کے ایجنڈے پر بات کریں گے اور اس مطالبے سے کسی صورت دستبردار نہیں ہونگے ۔

مزید : قومی


loading...