عمران خان سے ملاقات میں خیبر پختونخواہ میں احتساب کا عمل یقینی بنانے کا مطالبہ کیا جائے گا :ناراض اراکین تحریک انصاف

عمران خان سے ملاقات میں خیبر پختونخواہ میں احتساب کا عمل یقینی بنانے کا ...
عمران خان سے ملاقات میں خیبر پختونخواہ میں احتساب کا عمل یقینی بنانے کا مطالبہ کیا جائے گا :ناراض اراکین تحریک انصاف

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے ناراض اراکین اسمبلی کا اجلاس ہوا ہے جس میں خیبر پختونخواہ میں احتساب کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں ناراض اراکین کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ ملاقات میں صوبے میں احتساب کے عمل کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا جائے گا اور اگر اس ایجنڈے پر عمل نہ ہوا تو ہم کارکنوں اور عوام کی عدالت میں جائیں گے ۔ان کاکہنا تھا کہ سرکاری محکموں کی شکایات عمران خان کے سامنے رکھیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کارکردگی نہ دکھانے والے اراکین کو فارغ کیا جائے ،ہمار ا مطالبہ ہے کہ ارکان وزارت لیں یا پارٹی عہدہ سنبھالیں ۔

عمران خان نے تحریک انصاف کے ناراض اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو منانے کے لیے کل بنی گالہ طلب کر لیا

مزید : قومی


loading...