خیبر پختونخوا،ناراض ارکان اسمبلی نے کام نہ کرنے والوں کو فارغ کرنے کا مطالبہ کردیا

خیبر پختونخوا،ناراض ارکان اسمبلی نے کام نہ کرنے والوں کو فارغ کرنے کا مطالبہ ...
خیبر پختونخوا،ناراض ارکان اسمبلی نے کام نہ کرنے والوں کو فارغ کرنے کا مطالبہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے خیبر پختونخوا اسمبلی میں باغی ارکان نے کہا ہے کہ کارکردگی نہ دکھانے والے ارکان کو فارغ کیا جائے،ہم کارکنوں اور عوام کی عدالت میں جائیں گے۔
جیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے باغی ارکان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارکردگی نہ دکھانے والے ارکان کو فارغ کیا جائے،ہم کارکنوں اور عوام کی عدالت میں جائیں گے،ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ارکان منسٹری لے یا پارٹی عہدہ سنبھالے،سرکاری محکموں کی شکایات ہم چیرمین کے سامنے رکھیں گے،چیئرمین تحریک انصاف نے نوٹس لیتے ہوئے ان ارکان کو کل شام 4بجے طلب کرلیا ہے۔

عمران خان سے ملاقات میں خیبر پختونخواہ میں احتساب کا عمل یقینی بنانے کا مطالبہ کیا جائے گا :ناراض اراکین تحریک انصاف

مزید :

پشاور -