پاکستانی باکسر محمد وسیم نے فلپائنی باکسر کا چیلنج قبول کر لیا،مقابلہ 27نومبر کو ٹوکیو میں ہوگا

پاکستانی باکسر محمد وسیم نے فلپائنی باکسر کا چیلنج قبول کر لیا،مقابلہ ...
پاکستانی باکسر محمد وسیم نے فلپائنی باکسر کا چیلنج قبول کر لیا،مقابلہ 27نومبر کو ٹوکیو میں ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے مایہ ناز باکسر محمد وسیم نے فلپائنی باکسر کا چیلنج قبول کر لیاہے جس کے بعد دونوں باکسرز کے درمیان مقابلہ 27نومبر کوٹو کیو میں ہوگا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی باکسر محمد وسیم کو فلپائن کے ورلڈ چیمپئن باکسر نے چیلنج کیا تھا جسے محمد وسیم نے قبول کر لیاہے جس کے بعد مقابلہ 27نومبر کو جاپان کے شہر ٹوکیو میں ہو گا ،باکسنگ مقابلہ 51کلوگرام فلائی ویٹ کی کیٹیگری میں ہو گا ۔محمد وسیم کا کہناتھا کہ مقابلے کی تیاری کیلئے امریکہ جاوں گا ۔
واضح رہے کہ پاکستانی باکسر محمد وسیم نے فلپائن کے مایہ ناز باکسر جیتھر اولیوا کو شکست دے کر انٹرنیشنل پروفیشنل سلور ٹائٹل اپنے نام کرلیاتھا ۔اس جیت کے ساتھ ہی محمد وسیم عالمی پروفیشنل باکسنگ کی رینکنگ میں چوتھے نمبر آگئے ہیں۔

جنوبی کوریا میں سبز ہلالی پرچم لہرانے والے 28سالہ محمد وسیم کا تعلق کوئٹہ سے ہے, وہ پاکستان کےپہلے باکسر ہیں جس نے ڈبلیو بی سی انٹرنیشنل پروفیشنل ٹائٹل جیتا ہے

مزید :

کھیل -اہم خبریں -