وہ خاتون جو گزشتہ 17 ماہ سے حاملہ ہے اور ابھی تک ماں نہیں بنی، یہ کیسے ممکن ہے؟ ایسا کیس سامنے آگیا کہ ڈاکٹروں کے بھی ہوش اڑگئے

وہ خاتون جو گزشتہ 17 ماہ سے حاملہ ہے اور ابھی تک ماں نہیں بنی، یہ کیسے ممکن ہے؟ ...
وہ خاتون جو گزشتہ 17 ماہ سے حاملہ ہے اور ابھی تک ماں نہیں بنی، یہ کیسے ممکن ہے؟ ایسا کیس سامنے آگیا کہ ڈاکٹروں کے بھی ہوش اڑگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چینی لوگ اپنے حیران کن کاموں سے دنیا کو حیران کرتے رہتے ہیں مگر ایک چینی خاتون نے ایسا کارنامہ کردیا کہ خود چین والوں کو بھی حیران کر دیا ہے۔
ہونان صوبے سے تعلق رکھنے والی خاتون کا نام وانگ شی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ وہ 17 ماہ سے حاملہ ہیں اور تاحال ماں بننے کی منتظر ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق وانگ شی کہتی ہیں کہ وہ گزشتہ سال فروری میں حاملہ ہوئیں اور نومبر کے وسط میں ان کے ہاں بچے کی آمد متوقع تھی مگر وہ منتظر ہی رہیں۔ یوں رفتہ رفتہ مزید نو ماہ گزرگئے اور اب تک ان کے بچے نے دنیا میں قدم رکھنے کا فیصلہ نہیں کیا۔ وانگ شی کہتی ہیں کہ اس تمام عرصے کے دوران وہ تقریباً ہر ہفتے اپنا چیک اپ کرواتی رہی ہیں اور اب تک تقریباً 10ہزار یووان اپنے ٹیسٹوں پر خرچ کرچکی ہیں، مگر زچگی کے کوئی آثار ابھی بھی نظر نہیں آرہے۔

مزیدپڑھیں:’مجھے حکم دیا گیا کہ اپنے مَرد ساتھی کا ریپ کروں یا موت کیلئے تیار ہوجاﺅں‘ عرب شہری نے ایسی بات کہہ دی کہ دنیا میں ہنگامہ برپاہوگیا

دوسری جانب ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وانگ شی کا دعویٰ انتہائی حیرت انگیز اور ناقابل یقین ہے۔ اخبار پیپلزڈیلی آن لائن کے مطابق ہونان کے ایک مقامی ہسپتال کے ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ اس بات کے شواہد موجود نہیں ہیں کہ خاتون گزشتہ سال فروری میں حاملہ ہوئیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ غالباً وہ حمل کے 38ویں ہفتے میں ہیں اور کسی بھی وقت اس کے ہاں بچے کی ولادت ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ ریکارڈ کے مطابق طویل ترین حمل کی مدت تقریباً ایک سال ہے۔ یہ ایک امریکی خاتون بیولا ہنٹر تھیں جنہوں نے 375دن کے حمل کے بعد 1945ءمیں بچے کو جنم دیا۔ اگرچہ اب چینی میڈیا بھی مطالبہ کر رہا ہے کہ گینز بک میں وانگ شی کا نام درج کیا جائے، لیکن ان کا دعوٰی اتنا مشکوک ہے کہ یہ ریکارڈ چین کے حصے میں آتا نظر نہیں آ رہا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -