’سعودی عرب نے جھوٹ بولا اس لئے ہم ملک چھوڑ کر جارہے ہیں‘ یہ اعلان کس نے کیا؟ جان کر ہر انسان دکھی ہوجائے گا

’سعودی عرب نے جھوٹ بولا اس لئے ہم ملک چھوڑ کر جارہے ہیں‘ یہ اعلان کس نے کیا؟ ...
’سعودی عرب نے جھوٹ بولا اس لئے ہم ملک چھوڑ کر جارہے ہیں‘ یہ اعلان کس نے کیا؟ جان کر ہر انسان دکھی ہوجائے گا

  


صنعاء(مانیٹرنگ ڈیسک) یمن میں جاری سعودی اتحاد اور حوثی باغیوں کی جنگ میں اتحادیوں کی بمباری سے اس قدر ہلاکتیں ہو رہی ہیں کہ غیرملکی امدادی کارکنوں نے بھی یمن سے انخلاءشروع کر دیا ہے۔ عام شہری آبادیوں اور ہسپتالوں پر بمباری کا یہ الزام اس سے پہلے بھی سعودی اتحاد پر عائد کیا جاتا رہا ہے تاہم سعودی عرب کی طرف سے اس کی تردید کی جاتی رہی ہے۔ اب ایک بارپھر یمن میں کام کرنے والے ایک امدادی گروپ نے سعودی عرب پر غلط بیانی کا الزام عائد کر تے ہوئے یمن چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

برطانوی اخبار بیلفاسٹ ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق ایم ایس ایف نامی میڈیکل ایڈ گروپ نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز اتحادیوں کی طرف سے عبس ہسپتال پر بمباری کی گئی جس میں 19شہری جاں بحق اور 24زخمی ہو گئے۔ بعدازاں چند زخمی بھی چل بسے جس سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا۔

نوجوان سعودی حکمرانوں کا تختہ الٹ دیں،حمزہ بن لادن

رپورٹ کے مطابق ایم ایس ایف کے کارکن عبس ہسپتال میں شہریوں کو طبی امداد فراہم کر نے میں ہسپتال عملے کی معاونت کر رہے تھے۔ سوئٹزرلینڈ کے اس امدادی گروپ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ”یمن میں جاری جنگ کے دوران عبس ہسپتال پر یہ چوتھاحملہ کیا گیا جو پہلے تین حملوں سے کہیں زیادہ خوفناک تھا اور اس میں سب سے زیادہ نقصان ہوا۔ اس کے علاوہ دیگر ہسپتالوں اور طبی مراکز پر بھی بے شمار حملے کیے جا رہے ہیں۔ رواں ماہ کے آغاز میں اتحادیوں اور حوثی باغیوں کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ منقطع ہونے کے بعد سے باغیوں کے زیرقبضہ شمالی یمن کے علاقوں میں بمباری بہت زیادہ کی جا رہی ہے۔“

مزید : بین الاقوامی


loading...