’اپنے بیٹے کا بچہ پیدا کرنے کے لئے میرے سے بہتر کون ہوسکتا ہے، یہ کام میں ہی کروں گی‘ خاتون نے ایسا اعلان کردیا کہ سب کو حیران پریشان کردیا

’اپنے بیٹے کا بچہ پیدا کرنے کے لئے میرے سے بہتر کون ہوسکتا ہے، یہ کام میں ہی ...
’اپنے بیٹے کا بچہ پیدا کرنے کے لئے میرے سے بہتر کون ہوسکتا ہے، یہ کام میں ہی کروں گی‘ خاتون نے ایسا اعلان کردیا کہ سب کو حیران پریشان کردیا

  

سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں ایک معمر خاتون نے اپنے جوان بیٹے کے بچے کو جنم دینے کا اعلان کر کے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی ریورٹ کے مطابق 47سالہ مشعیل ہیئرنڈین پہلے ہی 9بچوں کی ماں اور 3پوتوں کی دادی ہیں۔ اس کے 27سالہ بیٹے ڈین اور 25سالہ بہو کایا کیوپر کو اولاد کے حصول میں مشکلات کا سامنا رہا ہے۔ جب بھی کایا کیوپر امید سے ہوتی، اسقاط حمل ہو جاتا۔ ڈاکٹروں نے بالآخر جواب دے دیا اور کہا کہ وہ کبھی ماں نہیں بن سکتی۔ اس پر مشعیل اپنے بیٹے کی مدد کو آگے آئی اور ان کے بیٹے کو جنم دینے کا فیصلہ کر لیا۔

وہ بھائی بہن جو مل کر بچہ پیدا کرنا چاہتے ہیں لیکن کچھ اس طریقے سے کہ پوری دنیا کو چکرا کر رکھ دیا

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ڈین اور کیوپر کا بچہ مشعیل کے پیٹ میں رکھیں گے، جس کے لئے وہ ادھار کی کوکھ کی خدمات سر انجام دیں گی۔ اس حوالے سے مشعیل کا کہنا تھا کہ ”جب ڈاکٹروں نے میرے بیٹے اور بہو کو وارننگ دی کہ وہ بچے پیدا نہیں کر سکتے، اس کے لیے انہیں متبادل ماں کا انتظام کرنا ہو گا تو میںنے خود کو اس کام کے لیے پیش کر دیا۔ میں نے 9بچوں کو جنم دیا اور کبھی کوئی پیچیدگی نہیں ہوئی۔ مگر اس بار اپنے بیٹے کے بچے کو جنم دیتے ہوئے مجھے بھی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس