امریکی سکیورٹی ایجنسی کے اہم ترین راز انٹرنیٹ پر لیک ہوگئے، کیا کیا کچھ ہے؟ جان کر آئی ایس آئی کو بے حد خوشی ہوگی
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) اب تک ایسی کئی رپورٹس منظر عام پر آ چکی ہیں جن میں بتایا جاتا رہا ہے کہ امریکی ادارہ نیشنل سکیورٹی ایجنسی دنیا کی جدید ترین ہیکنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے افراد، اداروں اور حتٰی کہ حکومتوں کی جاسوسی بھی کرتا ہے۔ اب امریکہ کے کسی گھر کے بھیدی نے امریکی نیشنل سکیورٹی ایجنسی (این ایس اے)کی یہی خفیہ ہیکنگ ٹیکنالوجی ساری دنیا کے سامنے فاش کر دی ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق این ایس اے کے ہیکرز نے ایسے کئی ہیکنگ ٹولز بنا رکھے تھے جو لوگوں کے آن لائن اکاﺅنٹس اور ویب سائٹس ہیک کرنے کے کام آتے تھے۔ اب یہ ہیکنگ ٹولز انٹرنیٹ پر ڈال دیئے گئے ہیں جس کے باعث این ایس اے کے راز ساری دنیا کے سامنے آگئے ہیں۔ یہ ایک ایسا اقدام ہوا ہے جس کے امریکی سکیورٹی اور این ایس اے کو ممکنہ طور پر سنگین نتائج بھی بھگتنے پڑ سکتے ہیں۔
22 جولائی کو دوران پرواز غائب ہونے والے بھارتی طیارے اور دو سال قبل گم ہونے والے ملائیشین مسافر طیارے میں کیا چیز مشترک ہے؟ ایسا انکشاف منظر عام پر کہ جان کر آپ بھی گھبراجائیں گے
رپورٹ کے مطابق ان جاسوسی کے آلات کے خفیہ نام رکھے گئے ہیں۔ ان میں سے ایک کا سافٹ ویئر کا نام Epicbanana، دوسرے کا Buzzdirection اور تیسرے کا نامEgregiousblunder ہے۔ یہ ٹولزانتہائی پراسرار طریقے سے آن لائن شیئر کیے گئے ہیں۔ این ایس اے کے ایک سابق ملازم نے تصدیق کر دی ہے کہ جاسوسی کے آلات کی انٹرنیٹ پر ڈالی کی فائل اصلی ہے۔ تصدیق کرنے والا یہ ملازم این ایس اے کی ہیکنگ ڈویژن ”ٹیلرڈ ایکسیس آپریشنز“ (ٹی اے او) میں ہی کام کرتا تھا جس کا کام یہ جاسوسی آلات تخلیق کرنا ہے۔“اس ملازم نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر واشنگٹن پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”بے شک یہ آلات ملک کے لیے بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کے منظرعام پر آنے سے ملکی سکیورٹی کو بڑا دھچکا لگے گا۔“