سندھ حکومت کا پی ایچ ڈی رکھنے والے ملازمین کو25ہزار روپے ماہانہ الاﺅنس دینے کا اعلان

سندھ حکومت کا پی ایچ ڈی رکھنے والے ملازمین کو25ہزار روپے ماہانہ الاﺅنس دینے ...
سندھ حکومت کا پی ایچ ڈی رکھنے والے ملازمین کو25ہزار روپے ماہانہ الاﺅنس دینے کا اعلان

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ حکومت نے پی ایچ ڈی رکھنے والے ملازمین کو25ہزار روپے ماہانہ الاﺅنس دینے کا اعلان کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق پی ایچ ڈی رکھنے والے ملازمین کو پچیس ہزار روپے ماہانہ الاﺅنس ملے گا جو تنخواہ کا 25فیصد بنتا ہے،سندھ حکومت کا یہ بہترین اقدام ملازمین میں آگے پڑھنے اور بڑھنے کیلئے شوق پیدا کرنے کیلئے اٹھایا گیا ہے،حکومت کے اس اقدام سے قابل لوگ آگے آئیں گے۔

مزید : کراچی