پاک بھارت ویمن کرکٹ سیریز میں ڈیڈ لاک برقرار ،سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کا امکان

پاک بھارت ویمن کرکٹ سیریز میں ڈیڈ لاک برقرار ،سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کا ...
پاک بھارت ویمن کرکٹ سیریز میں ڈیڈ لاک برقرار ،سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کا امکان

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پاک بھارت ویمن کرکٹ سیریز کے لیے ڈیڈ لاک برقرار ہے جس کے بعد سیریز کے شیڈول تبدیل ہونے کا امکان بن گیاہے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس حوالے سے بھارت سے بات کی ہے تاہم بھارتی بورڈ نے ویمن کرکٹ سیریز کو بھی حکومتی اجازت سے مشروط کردیا ہے جس کے بعد ڈیڈ لاک کی فضا برقرار ہے ۔پی سی بی نے 7سے 27ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں سیریز کی تجویز دی تھی تاہم بھارتی بورڈ کی جانب سے جواب کا انتظار ہے ۔پی سی بی نے اس صورتحال کے حوالے سے آئی سی سی کو بھی آگاہ کردیا ہے ۔

مزید : کھیل