پنجاب حکومت کا گاڑی مالکان کو رجسٹریشن کیلئے ایکسائز دفتروں کے چکروں سے نجات دلانے کااعلان

پنجاب حکومت کا گاڑی مالکان کو رجسٹریشن کیلئے ایکسائز دفتروں کے چکروں سے نجات ...
پنجاب حکومت کا گاڑی مالکان کو رجسٹریشن کیلئے ایکسائز دفتروں کے چکروں سے نجات دلانے کااعلان

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب حکومت نے عوام کو ایکسائزدفتروں کے چکر لگانے سے نجات دلانے کا فیصلہ کر لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے رکن سلمان صوفی نے نئی گاڑی خریدنے والوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ اب کارڈ یلرز ہی گاڑی کی رجسٹریشن کریں گے ،ان کا کہناتھا کہ سپیشل مانیٹرنگ یونٹ اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ڈی وی آر ایس کاکامیاب ٹرائل کر لیا گیاہے ، ڈی وی آر ایس کا سافٹ ویئر پی آئی ٹی بی کے تعاون سے تیار کیا گیاہے ،ڈی وی آر ایس پروگرام کے تحت رجسٹرڈ ڈیلرموقع پر ہی گاڑی رجسٹرڈ کرے گا ۔

مزید : بزنس