امریکہ کے سب سے بڑے دشمن ملک نے وہ چیز بنانے کی فیکٹری لگادی جس سے امریکیوں کو سب سے زیادہ ڈر لگتا ہے، چیخیں نکلوادیں
پیانگ یانگ (نیوز ڈیسک) شمالی کوریا کے خطرناک ایٹمی عزائم کے بارے میں امریکا کے تمام خدشات سچ ثابت ہوگئے ہیں کیونکہ شمالی کوریائی حکام نے خود ہی تصدیق کردی ہے کہ یانگ بیان نیوکلیئر ری ایکٹر کو پھر سے چالو کردیاگیا ہے اور ایٹم بم بنانے کے لئے پلوٹونیم کی افزودگی شروع ہوچکی ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے جوہری توانائی کے ادارے اٹامک انرجی انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے جاپان کی کیودو نیوز ایجنسی کو بتایا گیا ہے کہ اس سے پہلے استعمال ہونے والے گریفائٹ ماڈریٹڈ ری ایکٹر سے حاصل کی گئی سپینٹ نیوکلیئر فیول راڈز کو یانگ بیانگ کے ری ایکٹر میں استعمال کیا جارہاہے۔شمالی کوریا نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ جب تک امریکہ کی جانب سے شمالی کوریا کے لئے خطرہ موجود ہے تب تک ایٹمی پروگرام کے روکے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
شمالی کوریا نے روس کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا،جاپان کیخلاف فتح کا سالانہ جشن مشترکہ طور پر منانے کی دعوت
انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے جاپانی نیوز ایجنسی کو یہ بھی بتایا گیا کہ پلوٹونیم کے علاوہ یورینیم کی افزودگی بھی شروع ہو چکی ہے، جو کہ ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کے لئے لازمی عنصر سمجھا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ یانگ بیانگ نیوکلیئر ری ایکٹر کو 2007ءمیں ایک بین الاقوامی معاہدے کے تحت بند کردیا گیا تھا۔ امریکی حکام نے انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بالکل توقع نہیں کر رہے تھے کہ شمالی کوریا یہ خوفناک قدم دوبارہ اٹھائے گا، مگر ایسا ہو چکا ہے اور یانگ بیان کا ری ایکٹرپھر سے کام شروع کر چکا ہے۔