’اب جو غیر ملکی یہ کام کرے، ہمیشہ کے لئے ملک سے نکال دو اور کفیل کو بھی پکڑلو‘ سعودی حکومت نے سب سے خطرناک اعلان کردیا

’اب جو غیر ملکی یہ کام کرے، ہمیشہ کے لئے ملک سے نکال دو اور کفیل کو بھی ...
’اب جو غیر ملکی یہ کام کرے، ہمیشہ کے لئے ملک سے نکال دو اور کفیل کو بھی پکڑلو‘ سعودی حکومت نے سب سے خطرناک اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ سعودی عرب میں ملازمت کرتے ہیں تو بلا اجازت چھٹی کبھی بھول کر بھی نہ کیجئے گا کیونکہ اس غلطی کے لئے ایسی سزا مقرر کردی گئی ہے کہ جس کا تصور کرکے ہی رونگٹے کھڑے ہوجائیں۔
عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹس کی جانب سے گزشتہ روز اعلان کیا گیا ہے کہ بغیر اجازت کے چھٹی کرنے والے غیر ملکی ملازمین کو ناصرف 10ہزار ریال جرمانہ کیا جائے گا بلکہ ملک سے ہمیشہ کے لئے نکال دیا جائے گا۔ یہ وارننگ صرف ملازمین کے لئے ہی جاری نہیں کی گئی بلکہ بلااجازت چھٹی پر جانے والے ملازم کو تحفظ فراہم کرنے، ٹرانسپورٹ کی خدمت فراہم کرنے یا ملازمت فراہم کرنے والے کفیلوں کو بھی ایک لاکھ جرمانے اور چھ ماہ قید کی سزا دی جائے گی، جبکہ دوبارہ ملازمین کی بھرتی پر بھی پانچ سال کے لئے پابندی عائد کردی جائے گی۔

سعودی عرب میں پاکستانیوں کیلئے تشویشناک خبر آگئی، وہ ایک کام جس سے بہت سے پاکستانی اضافی آمدن کمایا کرتے تھے اس پر سخت ترین پابندی لگادی گئی
ڈائریکٹوریٹ کے ترجمان طلال الشلوب کا کہنا تھا کہ یہ اعلان غیر ملکیوں اور شہریوں کے لئے وارننگ ہے تاکہ سب کو خبر ہوجائے کہ بلا اجازت چھٹی کرنے والے اور اسے مدد فراہم کرنے والے کو سنگین سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔ محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے کفیلوں کو یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ بلا اجازت غیر حاضر ملازمین کے بارے میں وزارت داخلہ کے الیکٹرانک پورٹل ابشیر پر، یا 989پر فوری اطلاع دیں۔

مزید :

عرب دنیا -