رینجرز کی کاروائی،شہر میں ٹارگٹ کلنگ اور بے امنی پھیلانے کیلئے اسلحے کی ترسیل کرنے والے دو دہشتگرد گرفتا ر :ترجمان رینجرز

رینجرز کی کاروائی،شہر میں ٹارگٹ کلنگ اور بے امنی پھیلانے کیلئے اسلحے کی ...
رینجرز کی کاروائی،شہر میں ٹارگٹ کلنگ اور بے امنی پھیلانے کیلئے اسلحے کی ترسیل کرنے والے دو دہشتگرد گرفتا ر :ترجمان رینجرز

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)رینجرز نے کراچی کے علاقے کیماڑی ٹاﺅن میں کاروائی کرتے ہوئے دو مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہےجن کے قبضہ سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد کر لیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ترجمان رینجرز کا کہناتھا کہ کاروائی میں گرفتا رملزمان صمد اقبال اور سید مرتاز کا تعلق سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے ہے ،جن کے قبضہ سے ایل ایم جی ،4ایس ایم جی ،ایک 22بور رائفل،دو 303رائفل،دو ٹی ٹی پستول ،1365گولیاں اور 2دستی بم برآمد کیے گئے ہیں ۔ترجمان رینجرز کاکہناتھا کہ ملزمان شہر میں بے امنی ،ٹارگٹ کلنگ کیلئے اسلحے اور گولیوں کی ترسیل کرتے تھے ۔

مزید : کراچی /اہم خبریں


loading...