اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے تعاون کی پیشکش کردی :طارق فاطمی

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے تعاون کی ...
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے تعاون کی پیشکش کردی :طارق فاطمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کے حل کے لیے مدد کی پیشکش کی ہے۔ میڈ یا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کو غیر رسمی ہتھکنڈوں سے نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے ،کل بھوشن یادیو کی گرفتاری پر اقوام متحدہ اور عالمی برداری کو آگا ہ کیا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے غیر رسمی جنگ کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں ،ہم ایک ذمہ دار ریاست ہیں ،ہمسایوں کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتے ہیں اور بھارت کے ساتھ معاملات کو سفارتی سطح پر حل کرنا چاہتے ہیں ۔بلوچستان کے حوالے سے بھارتی وزیر اعظم کے بیان پر انہوں نے کہا کہ بھارتی قیادت کے بیانات غیر ذمہ دارانہ اور غیر سنجیدہ ہیں ،سفارتکاری میں متنازع بیانات کی گنجائش نہیں ہوتی ۔ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے ،کشمیر کی آزادی اور وہاں کی عوام کے حق خود ارادیت کے لیے کوششیں کریں گے ۔

مزید :

قومی -