اقوام متحدہ کی مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت بڑی کامیابی ہے:پرویز رشید

اقوام متحدہ کی مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت بڑی کامیابی ہے:پرویز ...
اقوام متحدہ کی مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت بڑی کامیابی ہے:پرویز رشید

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت بڑی کامیابی ہے،یہ حکومت کی خارجہ پالیسی کی تاریخی فتح ہے۔

جیو نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کی ثالثی کا عندیہ،اپوزیشن کی مخالفت برائے مخالفت کودفن کردیگا،مسلم لیگ ن کی مسئلہ کشمیر پرسفارتی حکمت عملی کو عالمی پذیرائی مل رہی ہے،حکومت کوکشمیر کاز کے لیے عالمی سطح پر سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی ملی ،حکومت کوکشمیر کاز کے لیے عالمی سطح پر سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی ملی ،یہ حکومت کی خارجہ پالیسی کی تاریخی فتح ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے تعاون کی پیشکش کردی :طارق فاطمی

انہوں نے کہا ہے کہ بان کی مون کے مسئلہ کشمیر پرثالثی کے بیان کو خوش آمدیدکہتے ہیں،اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے مسئلہ کشمیر پرمصالحت کی پیشکش کی ہے،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن خارجہ پالیسی کی ناکامی کابے بنیاد پروپیگنڈا بندکرے،وزیراعظم نے کشمیر کازپراقوام متحدہ کی حمایت حاصل کرلی۔

مزید : قومی


loading...