وزیراعلیٰ سندھ نے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) میں 1 ہزار کانسٹیبل اور 500 اے ایس آئی بھرتی کرنے کی منظوری دیدی

وزیراعلیٰ سندھ نے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) میں 1 ہزار کانسٹیبل اور ...
وزیراعلیٰ سندھ نے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) میں 1 ہزار کانسٹیبل اور 500 اے ایس آئی بھرتی کرنے کی منظوری دیدی

  

کراچی (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) میں 1 ہزار کانسٹیبل اور 500 اے ایس آئی بھرتی کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثناء اللہ عباسی نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ سے ملاقات کی ، اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی نے وزیراعلیٰ سندھ کو کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے معاملات پر بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی کو اسٹاف الاؤنس، دیگر اخراجات اور بہتری کے لئے 36 کروڑ 40 لاکھ روپے کی ضرورت ہے جبکہ سی ٹی ڈی کو مزید ایس ایس پی سطح کے افسران کی بھی ضرورت ہے۔ انہوں نے دوران بریفنگ بتایا کہ سی ٹی ڈی کو بلٹ پروف گاڑیوں کی ضرورت ہے جس کے لئے 35 کروڑ 70 لاکھ روپے درکار ہوں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ نے ایڈیشنل آئی جی ثناء اللہ عباسی کو مکمل تجاویز مرتب کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سی ٹی ڈی میں بہتری لائیں گے اور اس کی فورس ہر ڈویژن میں ہوگی۔

مزید : کراچی