پاکستان نے بھارتی سیکریٹری خارجہ کے خط کا جواب دیدیا،مقبوضہ کشمیرمیں ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل عملے کو جانےکی اجازت دینے کامطالبہ:دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی سیکریٹری خارجہ کے خط کا جواب دیدیا،مقبوضہ کشمیرمیں ...
پاکستان نے بھارتی سیکریٹری خارجہ کے خط کا جواب دیدیا،مقبوضہ کشمیرمیں ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل عملے کو جانےکی اجازت دینے کامطالبہ:دفتر خارجہ

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ پاکستان نے بھارتی سیکریٹری خارجہ کے خط کا جواب دیدیاہے ،جس میں پاکستان نے مقبوضہ کشمیرمیں ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل عملے کو جانےکی اجازت دینے کامطالبہ کیاہے،خط میں بھارتی سیکریٹری خارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ترجما ن دفتر خارجہ کا کہناتھا کہ سیکریٹری خارجہ پاکستان نے خط کا جواب بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر طلب کر کے سپرد کیا ،خ کے متن میں کہا گیاہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنے حق خودارادیت کی جدوجہد کررہے ہیں،مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں فوری ختم کی جائیں ۔خط میں بھارتی سیکریٹری خارجہ کو مسئلہ کشمیر پر اگست کے آخر میں دورے کی دعوت دی گئی ہے ۔پاکستان نے خط میں مقبوضہ کشمیرمیں ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل عملے کو جانےکی اجازت دینے کامطالبہ کیاہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...