عوام طاہرالقادری کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیتے ،مولانا احتجاج نہیں کرنا چاہتے‘ انہیں پھر کنٹینر کی یاد ستا رہی ہے:زعیم قادری

عوام طاہرالقادری کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیتے ،مولانا احتجاج نہیں کرنا ...
عوام طاہرالقادری کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیتے ،مولانا احتجاج نہیں کرنا چاہتے‘ انہیں پھر کنٹینر کی یاد ستا رہی ہے:زعیم قادری

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب حکومت کے ترجمان اور رکن اسمبلی سید زعیم قادری نے کہا ہے کہ مولانا طاہر القادری احتجاج نہیں کرنا چاہتے ،دراصل انہیں پھر کنٹینر کی یاد ستا رہی ہے،اب عوام بھی ان کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیتے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سیدزعیم قادری نے طاہرالقادری کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مولانا صاحب دن میں خواب دیکھنے کے عادی ہیں، احتجاج، دھرنے اور جلسے جلوس مولانا کے مشاغل میں شامل ہیں،وہ ہر معاملے میں خود ہی مدعی اور خود ہی منصف بننا چاہتے ہیں۔ سیدزعیم قادری نے کہا کہ عوام طاہرالقادری کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیتے، پاکستان کے دشمن وہ ہیں جو دھرنوں کی آڑ میں انتشار پھیلا رہے ہیں، سیاسی مخالفت میں ملک دشمنی دانشمندی نہیں۔

مزید : لاہور