شریف برادران کی کرپشن ایک ایشو بن گئی،ن لیگی حکومت وقت سے پہلے جا سکتی ہے: اعتزاز احسن

شریف برادران کی کرپشن ایک ایشو بن گئی،ن لیگی حکومت وقت سے پہلے جا سکتی ہے: ...
شریف برادران کی کرپشن ایک ایشو بن گئی،ن لیگی حکومت وقت سے پہلے جا سکتی ہے: اعتزاز احسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کے رہنماءچودھری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پہلی بار شریف برادران کی کرپشن ایک ایشو بن گئی ہے،ن لیگی حکومت وقت سے پہلے جا سکتی ہے،جنرل الیکشن 6یا 8ماہ پہلے بھی ہوسکتے ہیں۔
92نیوز کے پروگرام ”ہم دیکھیں گے“ میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماءچودھری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ایان علی کی رہائی کیلئے چودھری نثار کے پاس کوئی نہیں جائے گا،ٹی او آرز کے معاملے پر اپوزیشن نے انتہائی لچک کا مظاہرہ کیا ہے،حکومت آٹھ نشستوں میں ایک انچ بھی ادھر سے ادھر نہیں ہوئی ہے،حکومت پانامہ لیکس کے معاملے کو لٹکانا چاہتی ہے،جب تک دونوں فریق متفق نہ ہوں ٹی او آرز نہیں بن سکتے،انہوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی حکومت پر دباﺅ رکھنا چاہتی ہے،نظام بچانے کیلئے وزیر اعظم کو پیچھے ہٹنا چاہیے وگرنہ عوام کو سڑکوں پر لانے کے علاوہ کوئی آپشن ہمارے پاس نہیں بچے گا۔میاں صاحب کے آگے پیچھے خوشامدی بیٹھے ہیں۔

سیاسی جماعتوں کی اجتماعی رائے ہے کہ قبائلی علاقوں کو خیبر پختونخوا کے ساتھ ملایا جائے:سراج الحق
انہوں نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس اور سانحہ ماڈل ٹاﺅن دو ایسے واقعات ہیں جو حکومت کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے،پہلی بار شریف برادران کی کرپشن ایک ایشو بن گئی ہے،جنرل الیکشن 6یا 8ماہ پہلے بھی ہوسکتے ہیں۔ ایان علی کی رہائی کیلئے چودھری نثار کے پاس کوئی نہیں جائے گا،ٹی او آرز کے معاملے پر اپوزیشن نے انتہائی لچک کا مظاہرہ کیا ہے۔

مزید :

قومی -