اورنج ٹرین منصوبہ کیس،عدالتی موقع سے فائدہ اٹھانے میں حکومت کی ناکامی پر عدالت کو فیصلہ جاری کرنا پڑا

اورنج ٹرین منصوبہ کیس،عدالتی موقع سے فائدہ اٹھانے میں حکومت کی ناکامی پر ...
اورنج ٹرین منصوبہ کیس،عدالتی موقع سے فائدہ اٹھانے میں حکومت کی ناکامی پر عدالت کو فیصلہ جاری کرنا پڑا

  


لاہور(نامہ نگار خصوصی)تاریخی عمارتوں کے قریب اورنج لائن ٹرین منصوبے کو کالعدم کرنے والے لاہور ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے جو فیصلہ جاری کیا ہے،کیس کی سماعت کے دوران پنجاب حکومت کو انہی خطوط پر کام کرکے منصوبے میں تبدیلی کا ایک موقع دیا تھا۔فاضل بنچ نے 12جولائی کو سرکاری وکلا کو مشورہ دیا تھا کہ تاریخی عمارتوں کے قریب اورنج لائن ٹرین منصوبے کی بابت یونیسکو اور عالمی معیار کے حامل ماہرین سے مشاورت کی جائے تاہم 14جولائی کو حکومتی وکلائنے فاضل بنچ کو آگاہ کیا کہ ایسا کرنے سے منصوبہ تعطل کا شکار ہوسکتا ہے جس کے بعد عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو گزشتہ روز سنایا گیااورعدالتی موقع سے فائدہ اٹھانے میں حکومت کی ناکامی پر عدالت کو فیصلہ جاری کرنا پڑا۔

مزید : لاہور


loading...