قومی اداروں کی تباہی کی ذمہ دار سیاسی مداخلت ہے، ملک دشمن قوتیں راہداری منصوبے کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہیں :جنرل (ر) عبدالقیوم

قومی اداروں کی تباہی کی ذمہ دار سیاسی مداخلت ہے، ملک دشمن قوتیں راہداری ...
قومی اداروں کی تباہی کی ذمہ دار سیاسی مداخلت ہے، ملک دشمن قوتیں راہداری منصوبے کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہیں :جنرل (ر) عبدالقیوم

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئر مین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار جنرل (ر)عبدلقیوم نے کہا ہے کہ قومی اداروں کی تباہی کی ذمہ دار سیاسی مداخلت ہے، یونین سازی کو اداروں کی تباہی کا ذمہ ٹہرانا ٹھیک نہیں ،پولیس کو بہتر تربیت اور میرٹ پر بھرتیاں کیا جائیں تو تو دہشت گردی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے ،ملک دشمن قوتیں راہداری منصوبے کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہیں ،ہم نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے ،اسلحہ ملکی دفاع کے لیے بنایا ہے ۔

کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جنرل ریٹائرڈ عبدلقیوم نے کہا ہم ایٹمی طاقت ہیں، جو کچھ بنایا ہے وہ ملکی دفاع کے لیے بنایا ہے کسی ملک سے جنگ نہیں چاہتے، ہمیشہ خطہ میں امن کے قیام کی کوششیں کی ہیں،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں پاکستانی قوم نے دیں اوراربوں ڈالر معیشت کا نقصان برداشت کیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے اور پوری دنیا اس کا اعتراف کر رہی ہے،دہشت گردی کی وجہ سے کراچی کی رونقیں ماند پڑ گئی تھیں جو اب پھر سے بحال ہوئی ہیں ، جلد دہشت گردی کی لعنت سے جلد چھٹکارا حاصل کرینگے۔ان کا کہنا تھا کہ دشمن عناصر پاک چین اقتصاری راہداری کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں ، پاکستان اسلام کا قلعہ ہے، موجودہ حالات میں مسلم ممالک کے درمیان چپقلش ختم کراکر انھیں ایک پلیٹ فارم پر لانے کی کوشش کرنی چاہیے ۔

انھوں نے کہا کہ اسٹیل ملز قومی اثاثہ ہے، سیاسی مداخلت اور غیر قانونی بھرتیوں کی وجہ سے اسٹیل ملز اور پاکستان مشین ٹول فیکٹری جیسے ادارے تباہ ہوئے ،یونین سازی کو تباہی کا زمہ دار قرار نہیں دیتا۔ ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ پولیس کو سیاست سے پاک ہونا چاہیے ، میرٹ پر بھرتیاں اور بہتر تربیت فراہم کی جائے تو دہشت گردی کے خلاف بہت بہتر کار کردگی دکھا سکتی ہے ۔

مزید : کراچی


loading...