پیپلز پارٹی نے آمروں کا مقابلہ کیا ،اب بھی باطل قوتوں سے لڑنے کی ہمت رکھتے ہیں :نثار احمد کھوڑو

پیپلز پارٹی نے آمروں کا مقابلہ کیا ،اب بھی باطل قوتوں سے لڑنے کی ہمت رکھتے ...
پیپلز پارٹی نے آمروں کا مقابلہ کیا ،اب بھی باطل قوتوں سے لڑنے کی ہمت رکھتے ہیں :نثار احمد کھوڑو

  


حیدر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نثاراحمدکھوڑو نے کہا ہے کہ اگر پی پی پی آمروں کا مقابلہ کر سکتی ہے تو وہ دیگر باطل قوتوں سے بھی مقابلہ کرنے کی ہمت رکھتی ہے ، بلاول ، ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کے ساتھ رہیں گے۔

سابق صوبائی وزیر عرفان گل مگسی کی رہائش گاہ پر ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ چند لیڈر بیماری کا بہانا بنا کر ملک سے فرار ہو جاتے ہیں لیکن ہماری قائد شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے واپس آکر اپنے عوام کے لیے اپنی جان کا نذرانہ دیا تھا وہ بلاشبہ اب ہم میں نہیں ہیں لیکن وہ پی پی پی کے وکررز اور عوام کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی نے اپنے گزشتہ پانچ سالہ اقتدار میں کسی پارٹی یا لیڈر سے کوئی انتقام نہیں لیا اور اب بھی ہم کسی سے انتقام نہیں لے رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ آج کئی پارٹیوں کے بڑی تعداد میں رہنما اپنی پارٹیو ں کو آزمانے کے بعد پی پی پی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی کے منشور کی وجہ سے لوگ میں پارٹی شامل ہو رہے ہیں اور ہم شمولیت اختیار کرنے والے تمام افراد کو عوام کی خدمت کا بھرپور موقع دیں گے۔

مزید : حیدرآباد


loading...