سانحہ کوئٹہ کے شہدا ء کا خون قوم پر فرض ہے،دہشت گرد پاک فوج اور قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے :جہانگیر احمد بھٹی ایڈووکیٹ

سانحہ کوئٹہ کے شہدا ء کا خون قوم پر فرض ہے،دہشت گرد پاک فوج اور قوم کے حوصلے ...
سانحہ کوئٹہ کے شہدا ء کا خون قوم پر فرض ہے،دہشت گرد پاک فوج اور قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے :جہانگیر احمد بھٹی ایڈووکیٹ

  


لاہور(نیوز ڈیسک )لاہور بار ایسوسی ایشن کے سابق سینئر نائب صدر اور معروف قانون دان جہانگیر احمد بھٹی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ کے شہدا ء کا خون قوم پر فرض ہے ، مٹھی بھر دہشت گردبزدالانہ کاروائیاں کرکے پاک فوج اور عوام کے حوصلے پست نہیں کرسکتے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر احمد بھٹی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ سانحہ کوئٹہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،شہدائے کوئٹہ وکلاء کے ہیرو اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ،ہم اپنے ساتھیوں کی دی جانے والی قربانیوں کو کسی صوررت بھی رائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وصوبائی حکومتیں ملک بھر میں وکلاء برادری کو مکمل سکیورٹی اور قانونی تحفظ فراہم کریں،ملک بھر کے وکلاء شہدائے کوئٹہ کے اصل قاتلوں اور راکے ایجنٹوں کے خاتمے تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے ۔جہانگیر احمد بھٹی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی نے برملا بلوچستان میں مداخلت کا اعتراف کر کے طبل جنگ بجایا ہے ،ان حالات میں ملک بھر کے سیکیورٹی اداروں ،پولیس اور خفیہ تحقیقاتی ایجنسیوں کو پہلے سے زیادہ متحرک ہو کر ملک دشمن قوتوں کے خلاف پوری شدت کے ساتھ کاروائیاں کرنی ہوں گی جبکہ عوام کو بھی اس سلسلہ میں اپنی ذمہ داریاں نبھانی ہوں گی پھر ہی ہم ملک کے دفاع کے قابل ہو سکیں گے ۔انہوں نے کہا کہ وکلاء نے پاکستان بنایا تھا ،اسے متحد رکھنے کے لئے قربانیاں بھی ہم نے دیں اور اس کی سالمیت کے لئے بھی ملک بھر کے وکلاء کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے ۔

مزید : لاہور


loading...