ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے چیئر مین نے استعفیٰ دے دیا

ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے چیئر مین نے استعفیٰ دے دیا
ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے چیئر مین نے استعفیٰ دے دیا

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی صدارتی امید وار ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے چیئر مین پال مانافورٹ نے استعفیٰ دے دیا ۔غیر ملکی میڈ یا رپورٹس کے مطابق پال مانا فورٹ نے یوکرین میں روس کی حامی سیاسی جماعت کے لیے کام کیا ہوا ہے جس پر ان تنقید کا سامنا ہے ۔دوسری جانب امریکی ری پبلکن صدارتی امید وار ڈونلڈ ٹرمپ نے اشتعال انگیز بیانات پر معافیاں مانگنا شروع کردیں ۔شمالی کیرولائنا میں انتخابی ریلی کے دوران انہوں نے کہا کہ کبھی کبھار جوش خطابت میں منہ سے غلط الفاظ نکل جاتے ہیں جس کے لیے وہ معذرت چاہتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے بتا یا کہ آج صبح پال مانا فورٹ نے اپنا استعفیٰ پیش کیا جس کو قبول کر لیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ ہماری انتخابی مہم میں ان کی خدمات کو سراہتا ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پال مانا فورٹ پیشہ ور انسان ہیں اور میں ان کی کامیابی کا خواہ ہوں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اشتعال انگیز بیانات پر معافی مانگ لی

مزید : بین الاقوامی