بلیک لسٹ امریکی شہری میتھیو بیرٹ لاہور منتقل، آج صبح 6بجے ڈی پورٹ کیا جائے گا

بلیک لسٹ امریکی شہری میتھیو بیرٹ لاہور منتقل، آج صبح 6بجے ڈی پورٹ کیا جائے گا
بلیک لسٹ امریکی شہری میتھیو بیرٹ لاہور منتقل، آج صبح 6بجے ڈی پورٹ کیا جائے گا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بلیک لسٹ امریکی شہری میتھیو بیرٹ پی آئی اے حکام کے حوالے کردیا گیا ہے،آج صبح 6بجے لاہور ائیر پورٹ سے امریکہ کیلئے ڈی پورٹ کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی چینل اے آروائی نیوز کے مطابق بلیک لسٹ امریکی شہری میتھیو بیرٹ پی آئی اے حکام کے حوالے کردیا گیا ہے،اسلام آباد سے لاہور منتقل کرنے کیلئے پرواز پی کے 657 کا استعمال کیا گیا،تفتیشی عملہ بھی ساتھ ہے، آج صبح 6بجے لاہور ائیر پورٹ سے امریکہ کیلئے روانہ کیا جائے گا۔امریکی شہری میتھیو بیرٹ کو رات 10بجے پی آئی اے حکام کے حوالے کیا گیا ،ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ میتھیو کو پی کے 575پرواز کے ذریعے امریکہ روانہ کیا جائیگا۔

مزید : قومی /اہم خبریں