پاکستان بار کونسل نے سانحہ کوئٹہ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف 22اگست کو پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا

پاکستان بار کونسل نے سانحہ کوئٹہ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف 22اگست کو ...
پاکستان بار کونسل نے سانحہ کوئٹہ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف 22اگست کو پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان بار کونسل نے کوئٹہ سانحہ کے حوالے سے 22اگست کو پارلیمنٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق پاکستان بار کونسل نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ کوئٹہ  کے ذمہ داروں کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے ، شہدا، زخمیوں اور ان کے خاندانوں کو فوری مالی امداد جاری کی جائے ۔پاکستان بار کونسل نے 22اگست کو سانحہ کوئٹہ کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک بھر کے وکلاء کا یہ احتجاجصبح 10بجے سے لیکر ایک بجے دوپہر تک ہوگا، جس میں پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین، چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی ، وفاقی اور صوبائی بار کونسلز، صدور ہائی کورٹس‘ ڈسٹرکٹ کورٹس ودیگر کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

مزید : اسلام آباد


loading...