ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی کراچی پریس کلب کے باہر بھوک ہڑتال جاری،ایک کارکن بیہوش

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی کراچی پریس کلب کے باہر بھوک ہڑتال جاری،ایک کارکن ...
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی کراچی پریس کلب کے باہر بھوک ہڑتال جاری،ایک کارکن بیہوش

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کارکنوں کی گمشدگی، گرفتاریوں اور ماورائے عدالت قتل کے خلاف کراچی پریس کلب پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی تیسرے روز بھی بھوک ہڑتال جاری رہی۔

جیو نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کے کارکنان اور رہنما بھوک ہڑتالی کیمپ میں موجود ہیں جہاں ایک اور کارکن کی حالت غیر ہو گئی، گزشتہ روز بھی جمیل احمد اور ذاکر قریشی کی حالت بگڑ گئی تھی جنہیں فوری طور پر ابتدائی طبی امداد دی گئی۔

گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے ایم کیو ایم کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں ڈاکٹر فاروق ستار اور دیگر رہنماوئں سے ملاقات کی تھی۔

مزید : کراچی