فلسطین میں پولیس اورملزمان کے درمیان فائرنگ ،چار افراد ہلاک

فلسطین میں پولیس اورملزمان کے درمیان فائرنگ ،چار افراد ہلاک
فلسطین میں پولیس اورملزمان کے درمیان فائرنگ ،چار افراد ہلاک

  


بیت المقدس(مانیٹرنگ ڈیسک)مغربی کنارے میں فلسطینی پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان مسلح جھڑپ میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔عرب ٹی وی نے فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام سیکیورٹی ادارے کے ترجمان میجر جنرل عدنان ضمیری کے حوالے سے بتایا ہے کہ جھڑپ مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں اس وقت ہوئی جب فلسطینی پولیس ایک مطلوب جرائم پیشہ شخص کو گرفتار کرنے کے لیے تعاقب کررہی تھی۔اس دوران مسلح افراد نے اچانک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوگئے، جن کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ جبکہ جوابی فائرنگ سے دو مسلح افراد بھی مارے گئے ہیں

مزید : بین الاقوامی


loading...