سیکیورٹی فورسز کی ٹیکسلا میں کاروائی،سیکیورٹی اہلکاروں پر حملوں میں ملوث مبینہ دہشتگرد گرفتار

سیکیورٹی فورسز کی ٹیکسلا میں کاروائی،سیکیورٹی اہلکاروں پر حملوں میں ملوث ...
سیکیورٹی فورسز کی ٹیکسلا میں کاروائی،سیکیورٹی اہلکاروں پر حملوں میں ملوث مبینہ دہشتگرد گرفتار

  


راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)قانون نافذ کرنے والے ادارے نے راولپنڈی کے علاقے ٹیکسلا میں کاروائی کرتے ہوئے مبینہ دہشتگرد کو گرفتار کر لیاہے ۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ملزم نو رالرحیم باجوڑ میں دہشتگردی کی کاروائیوں میں ملوث رہاہے ،ملزم فوجی دستوں اور ایف سی پر حملوں میں بھی ملوث رہاہے ۔نورالرحیم کچھ عرصہ سے ٹیکسلا میں چھپا ہو ا تھا جسے آ ج کاروائی کے دوران حراست میں لے لیا گیاہے اور مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیاہے ۔

مزید : راولپنڈی


loading...