پاکستانی لوگ مہمان نواز ، ہنس مکھ اور جینے کا ہنر جاننے والے ہیں: امریکی کامیڈین

پاکستانی لوگ مہمان نواز ، ہنس مکھ اور جینے کا ہنر جاننے والے ہیں: امریکی ...
پاکستانی لوگ مہمان نواز ، ہنس مکھ اور جینے کا ہنر جاننے والے ہیں: امریکی کامیڈین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آ ن لائن) پاکستان کے حوالے سے دنیا بھر میں پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے کہ یہاں پر دہشت گردی کی فضا ہے یہاں لوگ ایک دوسرے کی جانوں کے دشمن ہیں تاہم سارے امریکی ایک جیسے نہیں ہوتے، پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کے باوجود امریکہ کے مشہور کامیڈین جیرمی میکلین نے پاکستان کا دورہ کرکے یہاں کے باسیوں کے دل جیت لئے ہیں وہ بھی پاکستانیوں کی مہمان نوازی، حس مزاح اور زندگی کو خوشی سے جینے کے ہنر کے قائل ہوگئے .

پاکستانی کاروباری نے بھارتی ماں کو 17 برس بعد اس کے کھوئے ہوئے بیٹے سے ملوادیا، اور وہ بھی ایسے طریقے سے کہ دونوں ملکوں کے درمیان نئی تاریخ رقم کردی
ویب سائٹ” پھڑلو“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے امریکی کامیڈین جیرمی میکلین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سب سے اچھے یہاں کے لوگ لگے ہیں، پاکستانی مہمان نواز، خوش باش ، پر اعتماد اور اپنی زندگیوں سے لطف اٹھانے والے لوگ ہیں۔بعض اوقات پاکستانی کھانے اور چائے کے سوال پر نہ سننا پسند نہیں کرتے اگرچہ آپ سو بار چاہے اور کھانا کھا چکے ہوں تو تب وہ آپ کو کھانا کھلائیں گے اور چائے پلائیں گے۔
امریکی کامیڈین کے مطابق ان کا سب سے بہترین لمحہ یہاں پر جشن آزادی منانا تھا ، انہوں نے یہاں پر یوم آزادی ایک محب الوطن پاکستانی کی طرح منایا ،وہ گاڑی کی چھت پر سوار ہو کر پاکستانی پرچم لہرا کر اپنے چاہنے والوں کے ساتھ خوشیاں سمیٹتے رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان آئے اور اپنے چاہنے والوں کو پیغام دیا کہ وہ ملک بھر کے شہروں میں پرفارم کریں گے، انہوں نے لاہور اسلام آباد میں پرفام کیا،لیکن میں کراچی نہیں جا سکا ، میںاگلے سال اپریل تک روشنیوں کے شہر میں ضرور آﺅں گااور شمالی علاقہ جات کو بھی دیکھوں گا۔مجھے یہاں کے دیہات اچھے لگے یہاں کے لوگوں کا رہن سہن بھایا ہے۔
کامیڈین پنجاب کے کئی دیہاتوں میں بھی گئے اور وہاں کے لوگوں کے ساتھ گل مل گئے وہ اپنے دورے کے دوران مکمل طور پر پاکستان کا قومی لباس شلوار قمیض پہنے ہوئے تھے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -