’اگر طلاق سے بچنا ہے تو اپنی بیگم سے اس ایک موضوع پر ضرور کھل کر بات کرلیں‘ شادی شدہ جوڑوں میں طلاقیں کروانے والے معروف ترین وکیل نے اپنے تمام تجربے کا نچوڑ بتادیا

’اگر طلاق سے بچنا ہے تو اپنی بیگم سے اس ایک موضوع پر ضرور کھل کر بات کرلیں‘ ...
’اگر طلاق سے بچنا ہے تو اپنی بیگم سے اس ایک موضوع پر ضرور کھل کر بات کرلیں‘ شادی شدہ جوڑوں میں طلاقیں کروانے والے معروف ترین وکیل نے اپنے تمام تجربے کا نچوڑ بتادیا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) خوشگواراور طویل ازدواجی زندگی کے حصول کے لیے ماہرین کئی تحقیقات کر چکے ہیں اورشادی شدہ جوڑوں کو مفید مشورے دے چکے ہیں لیکن اب برطانیہ کے طلاقیں کروانے والے ایک معروف وکیل نے اپنے سالہا سال کے تجربے کا نچوڑ بتاتے ہوئے شادی شدہ لوگوں کو ایک ایسا مشورہ دے دیا ہے جس پر عمل کرتے ہوئے وہ طلاق کی نوبت سے بچ سکتے ہیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق جیمز سیکسٹن گزشتہ 40سال سے لوگوں کی طلاق کرواتے آ رہے ہیں۔

’میں اس دن ایک شادی پر گیا تھا، دولہا دلہن سٹیج پر پہنچے تھے کہ اچانک ایک لڑکی ہال میں داخل ہوئی اور ہر جانب افراتفری پھیل گئی کیونکہ۔۔۔‘

گزشتہ روز گلیمرمیگزین نے ان سے سوال پوچھا کہ طلاق سے کیسے بچا جا سکتا ہے تو انہوں نے اس کی انتہائی آسان ترکیب بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ ”جو جوڑے طلاق سے بچنا چاہتے ہیں وہ بیٹھ کر اپنے مالی امور پر ایک دوسرے کے ساتھ تفصیل سے گفتگو کریں اور وقتاً فوقتاً اس کا اعادہ کرتے رہیں، کیونکہ میرے تجربے کے مطابق طلاق کی سب سے بڑی وجہ وہ جھگڑے ہوتے ہیں جو مالی معاملات کی وجہ سے جنم لیتے ہیں۔ میرے خیال میں میاں بیوی کو شادی سے قبل ہی فنانس کے موضوع پر ایک دوسرے سے کھل کر بات کر لینی چاہیے۔ ہمیں سمجھنا چاہیے کہ شادی ایک سنجیدہ قانونی ذمہ داری ہے۔ میاں بیوی کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ وہ مخالف فریق سے کیا توقع رکھتے ہیں اور اسی طرح دونوں کو ایک دوسرے کی توقعات سے بھی آگاہ ہونا چاہیے۔اگر شادی شدہ لوگ چاہتے ہیں کہ ان کی طلاق نہ ہو تو انہیں کسی بھی جھگڑے میں پرسکون رہنا سیکھنا ہوگا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -