لاہور پولیس میں بھی تبدیلی آ گئی ، تین تھانوں میں خواتین محرر تعینات
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور کے تین تھانوں میں خواتین کو محرر کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فرح الطاف کو تھانہ لوئر مال ، عظمیٰ ریحان کو تھانہ لٹن روڈ جبکہ خواتین کے اکلوتے پولیس ریس کورس پولیس اسٹیشن سے مردمحرر عامر مقصودکو تبدیل کر کے ان کی جگہ امبرین اختر کو محرر کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔