بھارت، سیلاب متاثرین، تا حال حکومتی امداد کے منتظر
نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی ریاست میں سیلاب سے تباہ حال لاکھوں متاثرین تا حال حکومتی امداد کے منتظر ہیں، 1500سے زائد مراکز میں 2لاکھ سے زائد افراد پناہ گزین ہیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ بھارتی ریاست کیرالا میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ابھی بھی لاکھوں افراد امداد کے منتظر ہیں۔ ریاستی حکومت نے بتایا کہ امدادی تنظیمیں سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسے ہوئے شہریوں تک پہنچنے کی کوششوں میں ہیں۔ اس بیان کے مطابق صرف جمعے کو 82 ہزار سے زائد شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ کیرالا کو گزشتہ سو برسوں کے دوران آنے والے شدید ترین سیلاب کا سامنا ہے۔ اس دوران سوا 300 سے زائد ہلاکتیں بھی ہو چکی ہیں۔ حکام کے مطابق1500 سے زائد مراکز قائم کیے گئے ہیں، جن میں تقریبا 2 لاکھ افراد پناہ لیے ہوئے ہیں۔