پنجاب پولیس کو غیر سیاسی کریں گے:غلام سرور خان
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)رہنماتحریک انصاف غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ہم پنجاب پولیس کو غیر سیاسی کریں گے۔
جیو نیوز کے مطابق غلام سرور خان نے تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا ہے کہ جعلی پولیس مقابلوں میں قتل کروائے گئے لوگوں کا حساب لیں گے، سابق وزیرداخلہ نے جومفرورپال رکھے تھے اس پربھی پوچھیں گے،ہم پنجاب پولیس کو غیر سیاسی کریں گے،عمران خان کی کامیابی پر اللہ کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے،عوام نے حلقے سے ظلم اورلوٹ مار کی سیاست کا خاتمہ کردیا ہے۔