نائجیریا ،زیر تعمیر عمارت گرنے سے ایک شخص ہلاک، کئی دیگر زخمی 

نائجیریا ،زیر تعمیر عمارت گرنے سے ایک شخص ہلاک، کئی دیگر زخمی 
نائجیریا ،زیر تعمیر عمارت گرنے سے ایک شخص ہلاک، کئی دیگر زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوجا(آن لائن)نائجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں زیر تعمیر عمارت گرنے سے ایک شخص ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق متاثرہ جگہ کا دورہ کرنے کے بعد نائجیریا کے نائب وزیراعظم یمی اوسن باجو نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ میری ہمدردی ان کے ساتھ ہے، جنہوں نے آج اپنے ایک عزیز کو کھو دیا ہے،یہ بیان کرنے کے لئے کوئی الفاظ نہیں کہ آپ کیا محسوس کررہے ہوں گے۔ جائے وقوعہ پر موجودحکام نے کہا کہ ابوجا کے جابی ایریا میں عمارت تاجروں کے زیر استعمال تھی جنہوں نے گراؤنڈ فلور پر قبضہ کیا ہوا تھا۔